بی ایس این ایل کی طرف سے ’انٹرنیٹ ٹیلی فونک سروس ’’ونگس‘‘ متعارف

محض 1,099روپے میںصارف انٹرنیٹ سہولیات کے علاوہ آڈیو اور ویڈیو کا لوں سے بہر مند ہونگے

اعجاز ڈار

سرینگر /25جولائی /صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے میں ایک اور سنگ میل طے کرتے ہوئے ریاستی محکمہ رسل و رسائل بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ( بی ایس این ایل ) نے ملک بھر میں ’’انٹرنیٹ ٹیلی فونک سروس ’’ونگس‘‘ متعارف کی جس کی شروعات باضابطہ طور یکم اگست سے ہو گی تاہم رجسٹریشن کا سلسلہ جاری ہے ۔ایک خصوصی ایپ کے ذریعے صارف محض 1,099روپے میں انٹرنیٹ سہولیات کے ساتھ ساتھ آڈیو اور ویڈیو کا لوں سے بہر مند ہونگے ۔ بی ایس این ایل کے صدر دفتر سرینگر میں ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارت سنچار نگم لمیٹیڈ کے چیف جنرل منیجر ایچ کے ورما نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں بی ایس این ایل نے ایک اور سنگ میل طے کرتے ہوئے ’’ونگس‘‘ کے نام پر ٹیلفونک انٹرنیٹ سہولیات متعارف کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس سہولیات سے صارف سال بھر میں محض 1,099روپے میں انٹرنیٹ سہولیات کے ساتھ ساتھ آڈیو اور ویڈیو کالج کا لوں سے بہر مند ہونگے ۔ انہوںنے کہا کہ فی الحال صارفین وائس کال موبائل اپ کے ذریعے کرسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ صارفین ونگس اپ کے استعمال سے بھارت کے نمبرات پر کال کر سکتے ہیں یہاں تک کہ بیرون ممالک سے بھی کال کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سروس کا بنیادی مقصد ہے کہ کچھ جگہیں ایسی ہے جہاں موبائیل نیٹ ورک موجود نہیں ہوتی ہے یا نیٹ ورک کمزور ہو تو وہاں ونگس کی خدمات کسی بھی انٹرنیٹ یا وائی فائی سہولیات سے حاصل کرکے کہیں بھی با آسانی بات کر سکتا ہے ۔ اس موقع پر اس بات کی جانکاری بھی فراہم کی گئی کہ اس دنیا کے کسی بھی حصہ سے انٹرنیٹ کے استعمال سے اس اپ کو محترک (ایکٹویٹ ) کیا جاسکتا ہے ۔ ورما نے کہا کہ انٹرنیٹ سہولیات کے ساتھ ساتھ بھارت بھر کیلئے مفت کال سہولیات بھی دسیتاب ہیں انہوںنے کہا کہ ونگ کیلئے اندراج شروع ہوچکا ہے تاہم اس سروس کا باضابطہ طور آغاز یم اگست سے کیا جائے گا ،۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ بی ایس این ایل پری پیڈ لینڈ لائن سروس بھی رواں ماہ کے آخر تک متعارف کرنے جا رہا ہے جس سے صارف کو صرف اتنا ہی دینا رقم رینا پڑیگا جتنا وہ اس کا استعمال کر یگا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سروس کیلئے نہ ہی کچھ انسٹالیشن کیلئے دینا پڑیگا اور نہ ہی مہنا اس کی کوئی رینٹ ہو گی ۔بی ایس این ایل چیف جنرل مینجر کا مزید کہنا تھا کہ بی ایس این ایل سروس بہتر بنانے اور صارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے د ن دگنی رات چوگنی محنت میں مصروف ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بی ایس این ایل کی بہترین سروس کا ہی نتیجہ ہے کہ گزشتہ ماہ تک ایک لاکھ سے زائد نئے صارفین نے بی ایس این ایل سے رشتہ جوڑ لیا ہے ۔ایچ کے ورما نے مزید بتایا کہ جموں کشمیر میں صارفین کو بہتر سے بہتر سہولیات بہم پہنچانے کیلئے کوئی بھی دقیقہ فروگزشت کیا جائے ۔

Comments are closed.