نتیش کمار کامظفر پور گرلز شیلٹر ہاسٹل معاملہ کی تفتیش سی بی آئی کو سونپنے کا حکم
پٹنہ، 26 جولائی بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے مظفر پور گرلز شیلٹر ہاسٹل معاملے کی جانچ آج مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو سونپے جانے کی ہدایت دی۔
مسٹر کمار نے یہاں کہا کہ گرلز شیلٹر ہاسٹل میں انتہائی دلدوز اورنفرت انگیز اواقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس مستعدی اور تندہی سے اس کی جانچ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت منصفانہ تحقیقات کے لئے مصروف عمل ہے، لیکن ایک بھرم کا ماحول بنایا جا رہا ہے۔
وزیر اعلی نے کہا کہ اس طرح کا ماحول نہیں رہے، اس لئے انہوں نے چیف سکریٹری، پولیس ڈائرکٹر جنرل اور محکمہ داخلہ کے پرنسپل سکریٹری کو فوری طور پراس تمام معاملہ کو سی بی آئی کو سونپنے کی ہدایت دی ہے۔
یو این آئی،
Comments are closed.