آئی ایس کو امداد مہیا کرانے کے الزام میں امریکی شہری گرفتار

واشنگٹن، 25 جولائی: امریکی محکمہ قانون نے منگل کو بتایا کہ امریکہ کی حمایت والی شامی ڈیموکریٹک فورس نے مشی گن کا باشندہ ابراہیم ایزی موسابلی پر اسلامی اسٹیٹ (آئی ایس) کے دہشت پسندوں کو اشیاء مہیا کرانے کا الزام لگایاہے۔
محکمہ نے ایک بیان میں بتایا کہ مشی گن کے رہنے والے 28 سالہ موسابلی نے 2015 سے گزشتہ ماہ تک آئی ایس کو امداد مہیا کرائی تھی۔ بیان میں بتایا گیا کہ موسا بلی امریکی شہری ہے اور اسے بدھ کو ڈیٹرائٹ کی وفاقی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
رائٹر

Comments are closed.