سعودی عرب میں ماہ شوال کا چاند نظر نہیں آیا، وہاں جمعہ کو عید ہوگی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کے باعث عید الفطر کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ سرکاری اعلان کے مطابق مملکت میں اس سال عید الفطر جمعہ 20 مارچ کو منائی جائے گی۔ رمضان المبارک کے 30 روزے مکمل ہوں گے۔

شوال کا چاند دیکھنے کے لیے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں قائم فلکیاتی مراکز اور آبزرویٹریوں میں خصوصی اجلاس منعقد کیے گئے۔ ان اجلاسوں میں ماہرین فلکیات اور متعلقہ حکام نے جدید آلات کی مدد سے چاند دیکھنے کی کوشش کی، تاہم کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ اس سے قبل سعودی سپریم کورٹ نے ملک بھر کے شہریوں سے بھی اپیل کی تھی کہ اگر کسی کو چاند نظر آئے تو وہ اپنی شہادت قریبی عدالت میں جمع کروائے، لیکن اس حوالے سے بھی کوئی مستند اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Comments are closed.