کولگام میں تیسرے روز بھی ہڑتال سے معمولات زندگی ٹھپ

ضلع میں چپے چپے پر سیکورٹی فورسز کے اہلکار تعینات

سرینگر24 ؍جولائی: سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں تین جنگجوؤں کی ہلاکت اور فوجی زیادتیوں کے خلاف کولگام میں تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئیں۔ معلوم ہوا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کو ٹالنے کیلئے ضلع بھر میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔ جے کے این ایس کے مطابق کھڈونی کولگام میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں تین عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد کولگام میں مسلسل تیسرے روز بھی ہڑتال سے زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئی ۔ نمائندے کے مطابق سرکاری اور پرائیوٹ اداروں میں کوئی کام کاج نہیں ہوا جبکہ شاہراؤں پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی معطل رہی ۔ کسی بھی ناخوشگوا ر واقعے کو ٹالنے کیلئے ضلع بھر میں حفاظت کے غیر معمولی اقدامات کئے گئے تھے۔

Comments are closed.