بانڈی پورہ اور جنوبی کشمیر کے نصف درجن علاقوں میں جنگجو مخالف آپریشن ،محاصرہ اور تلاشی

کھڈونی کولگام میں فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ،11زخمی ، ایک کی حالت نازک

سرینگر/23جولائی فوج نے جنگجومخالف آپریشن میں تیزی لاتے ہوئے آج شمالی و جنوبی کشمیر میں کارروائی شروع کرتے ہوئے معاصرہ اور تلاشی مہم چھیڑ دی جس دوران بانڈی پورہ اور کولگام میں کریک ڈاؤن اور سریچ مہم کا آغاز کیا گیا ۔اسی دوران ضلع کولگام میں اس وقت حالات کشیدہ ہو گئے جب کھڈونی علاقے میں جنگجوؤں مخالف آپریشن کے دوران فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی جس دوران 11مظاہرین زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالات نازک بتائی جا رہی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں گذشتہ روز فوج اور جنگجوؤں کے مابین ہوئی جھڑپ کے نتیجے میں تین جنگجوؤں کی ہلاکت کے بعد آج ایک بار پھر فوج کی 1آر آر ، ایس او جی اور سی آر پی ایف نے مشترکہ محاصرہ اور تلاشی مہم چھیڑ دی جس دوران وانی محلہ کھڈونی کولگام کو محاصرے میں لیکر علاقے میں جنگجوؤں کی تلاش شروع کی گئی ۔ اس دوران سی این آئی کو ذرائع سے معلوم ہوا کہ فوج کو علاقے میں جنگجوؤں کے چھپنے رہنے کی ایک اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے نتیجے میں علاقے کو فوری طور پر محاصرے میں لیا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ جو نہی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کی تو وہاں نوجوانوں کی ٹولیوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرئے کئے اور جنگجوؤں مخالف آپریشن میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی ، معلوم ہوا ہے کہ احتجاجی مظاہروں کا فورسز نے جو نہی تعاقب کیا تو وہ مشتعل ہوئے اور انہوں نے فورسز پر سنگبازی کی جس کے جواب میں فورسز نے تشدد پر اتر آئی بھیڑ کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ اور پیلٹ فائرنگ کا استعمال کیا ۔بتایا جاتا ہے کہ فورسز اور مظاہرین کے درمیان پُر تشدد جھڑپوں کے نتیجے میں 11مظاہرین زخمی ہو گئے جن میں سے رقب احمد وگے نامی کمسن ٹیر گیس شل لگنے سے شدید زخمی ہو گیا جس کو اگرجہ علاج و معالجہ کیلئے ضلع اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسکی حالات نازک دیکھ کر اسے سرینگر منتقل کیا ۔ادھر شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھی سومور کی صبح فوج اور ایس او جی نے مشترکہ سیرچ آپریشن شروع کیا ۔ اس ضمن میں سی این آئی کو موصولہ تفصیلات کے مطابق کولہامہ بانڈی پورہ میں سوموار کی صبح فوج اور ایس او جی نے علاقے کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی شروع کی تاہم انہیں کوئی بھی قابل اعتراض شے برآمد نہیں ہوئی اس دوران کسی کے گرفتار ہونے کی کوئی خبر بھی نہیں ہے ۔ مقامی لوگوں نے کہاکہ فوج نے علاقے میں جنگجوؤں کے چھپے بیٹھنے کا شبہ ظاہر کیا اور علاقے کو محاصرے میں لیا لیکن اس دوران کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔ ادھر شوپیان سے بھی نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ جنگجوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد فورسز نے حرمین علاقے کا محاصرہ کیا جس دوران گھر گھر کی تلاشی کارروائی عمل میں لائی گئی تاہم کسی نا خوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے جبکہ ترال کے راٹھسونہ علاقے میں بھی سوموار کو فورسز نے جنگجوؤں مخالف آپریشن عمل میں لایا جس دوران مکانوں کی تلاشی کے علاوہ مکینوں سے پوچھ تاچھ بھی کی گئی ۔ سی این آئی

Comments are closed.