مودی نے تلک، آزاد کوخراج تحسین پیش کی
نئی دہلی، 23 جولائی : وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو مجاہد آزادی لوک مانیہ بال گنگا دھر تلک اور چندر شیکھر آزاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بے شمار ہندوستانیوں کے درمیان حب الوطنی کی ‘ روشنی’ دکھائی۔
مسٹر مودی نے ٹوئٹ کیا، "میں لوک مانیہ تلک کی جینتی پر انہیں خرج تحسین پیش کرتا ہوں. انہوں نے ان گنت ہندوستانیوں کے درمیان حب الوطنی کی روشنی دکھائی ۔ انہوں نے کامیابی کے ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کے لوگوں کو منظم کیا اور ہمارے شہریوں اور ہندوستان کے شاندار ماضی کے درمیان تعلقات کو اور گہرا کر دیا‘‘۔انہوں نے مزید لکھا،” لوک مانیہ تلک نے تعلیم پر بھی زور دیاتھا‘‘۔
مسٹر مودی نے ایک اور ٹویٹ میں چندر شیکھر آزاد کو یاد کرتے ہوئے لکھا’’عظیم چندرشیکھر آزاد کی جینتی پر ان کوبھی میرا خراج تحسین۔ مادر وطن کے ایک اور بہادر بیٹے، انہوں نے خود کو قربان کر دیا تاکہ ان کے ساتھی ،شہری نوآبادیات سے آزادی حاصل کر سکیں۔ ہندوستان کے لوگ ان کی ہمت سے متاثر ہیں‘‘۔
بال گنگا دھر تلک کی پیدائش 23 جولائی 1856 کو ہوئی تھی اور ان کا انتقال یکم اگست 1920 کو ہوا۔ برطانوی نوآبادیاتی حکام نے انہیں’ ہندوستانی بدامنی کا سرچشمہ‘ کہا تھا۔
چندر شیکھر آزاد کی پیدائش 23 جولائی 1906 کو ہوئی. اپنے نام ‘آزاد’ کے نام سے مشہور چندر شیکھر نے انگریزی فوج سے گھر جانے کے بعد 27 فروری 1931 کو الہ آباد میں گولی مار کر اپنی جان دے دی تھی۔
یو این آئی،
Comments are closed.