وزیر اعظم مودی کو عادتاً گلے لگانے والا شخص بتایا
سرینگر/21جولائی: مودی حکومت کے خلاف مسلسل بغاوتی تیور اختیار کرنے والے سابق بی جے پی لیڈر یشونت سنہا نے جمعہ کو پارلیمنٹ میں راہل گاندھی کے ذریعہ وزیراعظم مودی کو گلے لگائے جانے کو لے کر وزیر اعظم مودی پر طنز کسا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق یشونت سنہا نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کیا اور انہوں نے پی ایم مودی کو عادتاً گلے لگانے والا شخص بتایا۔ دراصل اس ٹویٹ میں انہوں نے پی ایم مودی کو طنز کسا ہے۔یشونت سنہا نے ٹویٹ کیاکہ بار بار گلے لگانے والے کو جب گلے لگایا گیا ۔ یشونت سنہا نے اس ٹویٹ سے پی ایم مودی پر نشانہ سادھا ہے اور انہیں عادتاً گلے لگنے والا بتایا ہے۔ ایسا اس وجہ سے کہ پی ایم مودی اکثر غیر ملکی سربراہوں کے ساتھ گلے ملتے ہیں اور اپنے تعلقات کو بہتر بنانے اور بتانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ٹرمپ سے لے کر کئی ممالک کے سربراہوں کے ساتھ پی ایم مودی کی گلے ملنے والی فوٹو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ یشونت سنہا نے پی ایم مودی کو لے کر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ عادتاً سب سے گلے ملنے والے کو ایک گلے لگانے والا ملا۔واضح رہے کہ پارلیمنٹ میں اعتماد کی تحریک کے حق میں بات کرتے ہوئے راہل گاندھی اچانک وزیر اعظم مودی کے پاس چلے گئے تھے اور انہیں گلے لگا لیا تھا۔حالانکہ پی ایم مودی کے چہرے سے پتہ چلتا تھا کہ انہیں اس کی توقع بھی نہیں تھی۔ راہل گاندھی کے اس ایکٹ کے بعد بی جے پی لیڈروں نے ان کی تنقید بھی کی۔
Comments are closed.