محبوبہ مفتی بی جے پی پر الزام تراشی کے بجاء�أ اپنے گھر کی فکر کریں

ان کے ممبران اسمبلی نے کہا کہ پی ڈی پی ماما، چچا ، تایا اور بھائی کی جماعت ہے /رویندر رینا

سرینگر/21جولائی: پی ڈی پی لیڈران کو این آئی اے کی دھمکی کے بارے میں سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے جموں کشمیر یونٹ کے بی جے پی صدر رویندر رینا نے کہا کہ صدر محبوبہ مفتی کو چاہئے کہ وہ الزام تراشیوں کے بجائے پہلے اپنی پارٹی کو سنبھالے ۔ انہوں نے سخت الفاظ میں بولتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی کے ممبران اسمبلی خود کہتے ہیں کہ یہ ماما، چچا ، تایا اور بھائی کی جماعت ہے۔سی این آئی کے مطابق جموں میں ایک تقریب کے دوران میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینانے کہا کہ’محبوبہ مفتی کہتی ہیں کہ پی ڈی پی لیڈران کو این آئی اے کی دھمکی دی جارہی ہے‘ توانہیں پہلے چاہئے کہ وہ اپنا گھر ٹھیک کرے ۔ انہوں نے بتایا کہ ’کسی کے گھر میں اگر دراریں ہیں، کسی کے گھر میں اگر کوئی پریشانی ہے، کسی کے گھر میں تکلیف ہے تو اس گھر کو اس کا مالک ٹھیک کرے گا۔ کوئی پڑوسی آکر کسی کا گھر ٹھیک نہیں کرے گا‘۔ انہوں نے کہا ’ہم ان (محترمہ مفتی) کو مشورہ دیں گے کہ وہ اپنا گھر ٹھیک کریں۔ اپنے گھر کو ٹھیک چلاؤ۔ ان ہی کے ایم ایل اے کہتے ہیں کہ یہ ماما، چچا، تایا اور بھائی کی سرکار (جماعت) ہے۔ اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔ ہمارا گھر دیکھ کیسے پھل پھول رہا ہے۔ کھل رہا ہے۔ کمل پورے دیش میں کھل رہا ہے‘۔

Comments are closed.