پہلی وکٹ کیلئے بنائے304رَن

12سالہ پراناریکارڈٹوٹ گیا۔انعام الحق کی سنچری ،فخرزماں کی ڈبل سینچری

سری نگر:۲۰،جولائی: پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے اُسوقت ایک اورریکارڈاپنے نام کیاجبکہ انعام الحق اورفخرزماں پرمشتمل بلے بازوں کی سلامی جوڑی نے پہلی وکٹ کیلئے304رن کی شراکت کی ۔زمبابوے کیخلاف جاری یک روزہ میچوں کی سیریزکے چوتھے میچ کے 42ویں اوؤرکی آخری گیندپرجب انعام الحق آؤٹ ہوئے توانہوں نے122گیندوں پر8چوکوں کی مددسے 133رن بنائے تھے ۔خیال رہے اسے یک روزہ بین الااقوامی میچوں کیلئے پہلی وکٹ کی سب سے بڑی شراکت کاریکارڈسری لنکن سلامی بلے بازوں تھرنگااورجے سوریہ نے یکم جولائی2016کوانگلینڈکیخلاف کھیلے گئے میچ کے دوران قائم کیاتھا۔کے این این مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق کئی سینئراورتجربہ کارکھلاڑیوں کی خدمات سے محروم زمبابوے کی کرکٹ ٹیم 20جولائی2018کواُسوقت یک روزہ بین الااقوامی میچوں کی تاریخ کے ایک ریکارڈکی حصہ داربنی جب پاکستان کے ابتدائی بلے بازوں فخرزماں اورانعام الحق نے زمبابوے کے شہربلووایومیں کھیلے گئے رواں سیریزکے چوتھے میچ میں پہلے وکٹ کیلئے 304رنزکی شرکت قائم کی ۔پاکستان کے دونوں سلامی بلے بازوں نے کپتان سرفرازاحمدکی جانب سے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کافیصلہ لینے کے بعدابتدائی اوؤروں میں سوجھ بوجھ کیساتھ بلے بازی کی ۔میچ شروع ہونے کے بعدفخرزماں کوپہلی گیندکاسامناکرنے کیلئے 20گیندوں کاانتظارکرناپڑا۔تاہم اسکے بعددونوں بلے بازوں نے زمبابوے کی کمزوراورناتجربہ کارگیندبازی کاخوب فائدہ اُٹھایا۔18ویں اوؤمیں فخرزماں اورانعام الحق کی جوڑی نے 100 رنوں کی شراکت قائم کی ،اوراس دوران انہوں نے فی اوؤراوسط کو5اور6کے درمیان رکھا۔دونوں بلے بازوں نے یکے بعددیگرے اپنی اپنی نصف سنچریاں مکمل کرلیں تاہم فخرزمان حسب روایت تیزرفتاری کیساتھ بلے بازی کرتے رہے ۔انہوں نے رن بٹورنے کے معاملے میں ساتھی بلے بازانعام الحق کوکافی پیچھے چھوڑدیا،اوراپنی یک روزہ میچوں میں اپنی تیسری سنچری مکمل کرلی ۔خیال رہے فخرزماں نے گزشتہ برس چمپنیزٹرافی کے فائنل میں بھارت کیخلاف دھواں داربلے بازی کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں پہلی سنچری بنائی تھی ۔زمباوے کیخلاف بلواویومیں کھیلے گئے چوتھی یک روزہ میچ میں پاکستان کے سلامی بلے بازوں نے ریکارڈسازشراکت کی جانب قدم بڑھائے ،اوراس دوران انعام الحق نے بھی اپنی سنیچری مکمل کی جوکہ یک روزہ بین الااقوامی میچوں میں اس نوجوان بلے بازکی تیسری سنچری تھی ۔دونوں بلے بازوں نے اس دوران 200رنزکی شراکت بھی قائم کی ۔جسکے بعدفخرزماں اورانعام الحق نے مزیدتیزرفتاری کیساتھ رن بنانے کاعمل جاری رکھا۔فی رن اوسط6سے زیادہ ہونے کیساتھ ہی دونوں بلے بازوں نے300رنزکی شرکت پرنظریں جمالیں ،اوراس دوران فخرزماں نے کئی چھکے بھی لگائے ۔42ویں اوؤرکی چوتھی گیندپرفخرزماں نے چوکالگاکر300رنزکی شراکت مکمل کرلی ،اوریوں پاکستان نے سلامی بل بازوں نے منفردریکارڈقائم کیاکیونکہ اسے پہلے کسی بھی ملک کی سلامی جوڑی نے پہلی وکٹ کیلئے300رنزکی شراکت قائم نہیں کی تھی جبکہ پہلی وکٹ کیلئے سب سے زیادہ رنزبنا نے یابڑی شراکت کاریکارڈسال 2006میں سری ی لنکاکے سلامی بلے بزوں جے سوریہ اورتھرنگانے انگلینڈکیخلاف پہلے وکٹ کیلے286رنزبناکر قائم کیاتھا۔ 300رنزکی شراکت قائم ہونے کے بعد42ویں اوؤرکی آخری گیندپرانعام الحق آوٹ ہوگئے ۔تاہم کپتان نے بلے بازوں کے آرڈرمیں تبدیلی کرتے ہوئے برق رفتاربلے بازی کرنے والے آصف علی کوفخرزماں کاساتھ نبھانے کیلئے میدان میں روانہ کیا،اورآصف نے کپتان کو مایوس نہ کرتے ہوئے آتے ہی زمبابوے کے گیندبازوں کے چھکے چھڑانے شروع کردیا۔اس دوران فخرزماں ایک اہم سنگ میل یعنی ڈبل سنچری بنانے کی راہ پرآگے بڑھتے رہے ۔انہوں نے 47ویں اوؤرکی پانچویں گیندکوچوکے میں تبدیل کرتے ہوئے اپنی ڈبل سنچری مکمل کرلی جوکہ پاکستان کے کسی بھی بلے بازکی جانب سے یک روزہ بین الاقوامی میچوں میں بنائی گئی پہلی ڈبل یادوہری سنچری تھی ،اوردنیابھرکے بلے بازوں کی جانب سے یک روزہ میچوں میں بنائی گئی آٹھویں ڈبل سنچری تھی ۔خیال رہے اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے یک روزہ میچوں میں سب سے زیادہ افرادی رنزبنانے کاریکارڈسعیدانورکے پاس تھاجوانہوں نے بھارت کیخلاف مدراس(چنئی) میں 194رنزبناکرقائم کیاتھا۔اس دوران پاکستان کی ٹیم نے آجتک یک روزہ میچوں میں بنائے گئے زیادہ سے زیادہ رنزکے ریکارڈکوبھی عبورکرلیاجبکہ اسے پہلے پاکستان کی ٹیم نے سال2010میں بنگلہ دیش کی ٹیم کیخلاف 385رنزبنائے تھے ۔فخرزماں اورآصف علی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 95رنزبنائے ۔دونوں کھلاڑی آخرتک آوٹ نہیں ہوئے جبکہ فخرزمان نے میچ میں کل 156گیندوں کاسامناکرتے ہوئے24چوکوں اور5چھکوں کی مددسے 210رنزبنائے ۔آصف علی نے 22گیندوں کاسامناکرتے ہوئے 5چوکوں اور3چھکوں کی مددسے50رنزبنائے جوکہ اُنکی یک روزہ میچوں میں پہلی نصف سنچری تھی ۔پاکستان کی ٹیم نے اس میچ میں 50اوؤرکھیل کرمحض ایک وکٹ کے نقصان پر399رنزبنائے ۔

Comments are closed.