گاندربل میں میکڈم بچھانے کا کام غیر معیاری
شاہ پورہ اور بدرگنڈ علاقہ میں محکمہ کے خلاف احتجاج
سرینگر/20جولائی: ضلع گاندربل کے گراج سے لے کر بدر گنڈ علاقہ تک بنی سڑک پر محکمہ آر اینڈ بی کی طرف سے میکڈم بچھائے جانے کے کام میں بے ضابطگی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقامی آبادی نے نعرے بازی کرکے احتجاج کیا۔ لوگوں کے مطابق میکڈم کی پرت پتلی اور غیر معیاری ہے جبکہ اس کام کے لئے مختصایک کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم میں بندر بانٹ کی جارہی ہے۔ سی این آئی کے مطابق محکمہ آر اینڈ بی جانب سے گراج سے بدر گنڈ تک مقامی سڑک کی تجدید و مرمت کے ساتھ ساتھ میکڈم بچھانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ یہ میکڈم پانچ کلو میٹر کی لمبائی تک ڈالا جانا ہے اور سڑک گراج سے بدرگنڈ ہو کر سرژ بالا تک پہنچتی ہے۔ اگرچہ حالیہ بارش کے سبب یہ کام ایک دو بار جزوی طور معطل رہا مگر آج اس کام کو آگے بڑھانے کے وقت متعلقہ انجینئر ، ورکس سوپر وائزر اور دیگر عملہ کو عوامی شکایات اور نعرہ بازی کا سامنا کرنا پڑا جب شاہ پورہ اور بدر گنڈ کی عوام نے سڑک پر آکر احتجاج کیا اور متعلقہ عملہ پر الزام عائد کیا کہ وہ میگڈم بجھانے کے کام کو ایماندارانہ طور انجام نہیں دے رہے ہیں۔ کئی لوگوں نے بتایا کہ بدر گنڈ میں چند ایک مقامات پر میگڈم نہیں ڈالا گیا جسکی بنا پر وہاں کی مقامی آبادی نے محکمہ کا ایک رولر ضبط کر لیا تاہم بدر گنڈ سے نیچے شاہ پورہ تک بچھائے جا رہے میگڈم کو لے کر مقامی لوگوں نے کہا کہ اس کام میں مکمل طور بے ضابطگی ہورہی ہے ۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی کہ مذکورہ مقام کا دورہ کرکے آر اینڈ بی کی بے ضابطگی کے خلاف کاروائی کی جائے۔ اس دوران متعلقہ کام پر تعینات انجینئر نے اس بات کا اعتراف کیا کہ سڑک ہموار نہ ہونے کی وجہ سے چند مقامات پر بجھائی گئی پرت پتلی ہے جبکہ بعض مقامات پر مقررہ موٹائی سے زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کام ابھی ابتدائی مرحلے پر ہی ہے اسلئے جو بھی کمی کا کوتاہی ہوئی ہے اسے مکمل طور ٹھیک کیا جائے گا اور عوام کو کسی بھی قسم کی شکایت کا مقوعہ نہیں دیا جائے گا۔
ضلع گاندربل میں سوشل اسٹیڈیز پڑھانے والے
Comments are closed.