پٹنائک کا لندن سے تبادلہ معمول کے مطابق: حکومت
پٹنائک کا لندن سے تبادلہ معمول کے مطابق: حکومت
نئی دہلی، 3 جولائی : وزارت خارجہ (ایم ای اے) نے وزیراعظم دفتر کے حکم پر، لندن میں ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر دنیش پٹناک کو واپس بلانے سے متعلق میڈیا رپورٹوں کو خارج کردیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ایک افسر نے بتایا کہ’’ ہم نے برطانیہ میں ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر دنیش پٹنایک کے واپس دلی تبادلے سے متعلق نیوز رپورٹ دیکھی ہیں۔ مسٹر پٹنائک کو معمول کے انتظامی فیصلہ کے حصے کے طور پر ہیڈ کوارٹر ٹرانسفر کیا گیا تھا‘‘۔
ذرائع نے بتایا کہ ’’مسٹر پٹنائک کو جلد ہی نئی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔ بیجنگ میں پوسٹنگ کے دوران بھی مسٹر پٹنائک تنازعات میں گھرگئے تھے۔
ذرائع نے کہا کہ اس کے برعکس کسی بھی طرح کی خبریں (لندن سے پٹنائک کو واپس بلائے جانے پر) پوری طرح جھوٹی اور بے بنیاد ہیں‘‘۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق اپریل میں وزیراعظم نریندر مودی کے لندن دورے کے دوران ایک تقریب میں دوسری صف میں ان کے ساتھ (مسٹرمودی کے ساتھ ) ہندوجا بھائیوں کی موجودگی کے لئے مبینہ طور پر ذمہ دار مسٹر پٹنائک کو راجدھانی میں ایم ای اے صدر دفتر میں واپس بلالیا گیا۔
حالانکہ وزارت خارجہ کے افسران کا کہنا ہے کہ یہ صرف ’معمول کا تبادلہ‘ ہے اور اسے ہٹائے جانے کے طور پر نہ دیکھا جائے۔
سال 1990 بیچ کے ہندوستانی خارجہ سروس کے افسر مسٹر پٹنائک بیجنگ میں سال 2000 سے 2002 تک فرسٹ سکریٹری کے طور پر کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے ویانا میں، مشن کے ڈپٹی چیف اور کمبوڈیا کے ہندوستانی سفیر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔
یو این آئی،
Comments are closed.