امریکہ میں چینی موبائل کمپنی کی درخواست مسترد کرنے کی سفارش
امریکہ میں چینی موبائل کمپنی کی درخواست مسترد کرنے کی سفارش
واشنگٹن،3جولائی : امریکہ کے نیشنل ٹیلی کمیونکیشن اینڈ انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (این ٹی آئی اے) نے قومی سلامتی کا حوالہ دیتے ہوئے چین کی موبائل لمیٹڈ کمپنی کی درخواست کو خارج کرنے کی سفارش کی ہے۔
این ٹی آئی اے نے فیڈرل کمیونکیشن کمیشن (ایف سی سی) سے چینی موبائل کمپنی کے امریکہ میں خدمات دینے کی درخواست کو خارج کرنے کی سفارش کی ہے۔
این ٹی آئی اے نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے اس بات کی اطلا ع دی۔
بیان کے مطابق چین کی موبائل سروس کمپنی کے ساتھ امریکہ کے انفورسمنٹ قانون اور قومی سلامتی مفادات پر بات چیت کے بعد بھی اس سے متعلق خدشات کا حل نہیں نکالا جاسکا جس کے بعد اس کی درخواست کو مسترد کرنے کی سفارش کی گئی۔
رائٹر ۔
Comments are closed.