سرینگر تصادم : تین عسکریت پسند ایک شہری جاں بحق، سی آر پی ایف کے 3 اہلکار زخمی

سری نگر۔ سرینگر میں ہفتہ کی صبح سیکیورٹی فورسز اورعسکریت پسندوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا جس میں تین عسکریت پسند جاں بحق ہو گئی۔ فی الحال ان عسکریت پسندوں کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ اس واقعے میں ایک شہری کی بھی موت ہو گیئ ہے۔

تصادم ختم ہونے کے بعد پولیس نے جانکاری دی کہ اس تصادم میں سی آر پی ایف کے تین جوان زخمی ہوئے ہیں۔ ان تینوں کا مقامی اسپتال میں علاج چل رہا ہے.

انکاونٹر شروع ہونے کے بعد کسی بھی طرح کی غلط جانکاری کی تشہیر سے بچنے اور سلامتی کے پیش نظر سری نگر میں انٹرنیٹ خدمات بند کر دی گئی ہیں۔ پولیس کی معلومات کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے صفاکدل کے طبیلہ چھتابل میں عسکریت پسندوں کے موجود ہونے کی جانکاری ملنے کے بعد وہاں گھیرا بندی اور تلاشی مہم شروع کر دی تھی۔

عہدیدار نے کہا کہ، "وہاں چھپے عسکریت پسندوں کے ذریعہ سلامتی فورسیز پر گولیاں چلانے سے تصادم شروع ہو گیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی۔” (یو این ائی)

Comments are closed.