موسم ابر آلودہ اور ٹھنڈے ہوائوں سے گرمی کی لہر میں کمی ،لوگوں کو راحت محسوس

محکمہ موسمیات کی طرف سے موسمی کلینڈر جاری ، تین سے چھ مئی تک بارشوں کی پیشنگوئی

سرینگر/ 02مئی/ خوشگوار موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے تین سے چھ مئی تک ریاست میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارشیں ہونیکی پیشنگوئی کی ہے ۔خیال رہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ کئی دنوں سے سخت ترین گرمی کی لہر جاری تھی جس کے نتیجے میں لوگوں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ سی این آئی کے مطابق بدھ کے بعد دوپہر وادی کشمیر کے موسمی صورتحا ل میں اچانک تبدیلی آئی جس کے ساتھ ہی مطلع آبر الورہ اورٹھنڈے ہوائوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔موسم ابر الودہ ہونے کے ساتھ ہی لوگوں نے گرمی سے کچھ حد تک راحت کی سانس لی ۔اسی دوران محکمہ موسمیات نے آئندہ ایک ہفتے تک موسمی کلینڈری جاری کرتے ہوئے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ٹنل کے آر پار بارشیںہونے کے امکانات ظاہر کئے ہیں ،سرینگر میںمقیم محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق گزشہ دنوں شدید گرمی کی لہر کے بعد مغربی ہوائیں ریاست میں داخل ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں آئندہ 3سے 6مئی کے دوران بارشیںہوسکتی ہے ۔ادھر محکمہ موسمیات نے آنے والے 24گھنٹوں کے دوران ریاست جموں و کشمیر میں کئی مقامات پر تیز ہوائیوں کے ساتھ ساتھ بالائی و میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجہ کی بارشیں ہونے کے امکانات ہیں ۔واضح رہے کہ امسال مسلسل خراب موسمی صورتحال رہنے کے بعد کئی دنوں سے وادی کشمیر میں کھلی دھوپ نکلنے کی وجہ سے لوگوں نے تھوڑی بہت راحت کی سانس لی تھی جبکہ درجہ حرارت میں بھی اضافہ دیکھنے کو ملا تھا ۔

Comments are closed.