سنگھ پورہ پٹن میں سوموار کو ایک نوجوان نہاتے ہوئے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ نمائندے کے مطابق مرتضیٰ بشیر ولد بشیر احمد لون ساکنہ بونیار بارہمولہ سنگھ پورہ میں ایک بیکری دکان میں کام کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سوموار کے روز وہ نہانے کیلئے پانی میں اترا، تاہم اسی دوران اس کا پاو¿ں پھسل گیا اور وہ گہرے پانی میں جاگرا۔واقعے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے شور مچایا اور نوجوان کی تلاش کیلئے بچاﺅ آپریشن شروع کیا گیا۔
کافی تلاش کے بعد نوجوان کی نعش پانی سے برآمد کرلی گئی۔انہوں نے کہا کہ نعش برآمد ہونے کے بعد اسے قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔