محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے زیر اہتمام اننت ناگ میں انڈر14 اور انڈر17 بوائز کیلئے ضلعی سطح کی بین الزونل کھو کھو چمپئن شپ کا آغاز سوموار کے روز ہوا۔
چمپئن شپ کے افتتاحی روز ضلع کے مختلف زونز سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں نوجوان کھلاڑیوں نے جوش و خروش اور بھرپور اسپورٹس مین اسپرٹ کے ساتھ حصہ لیا۔اس ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں میں کھیلوں کے جذبے، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔
اس کے علاوہ مقابلے کے ذریعے باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت بھی کی جائے گی، جو مستقبل میں اعلیٰ سطح کے مقابلوں میں ضلع اننت ناگ کی نمائندگی کر سکیں گے۔چمپئن شپ آئندہ چند روز تک جاری رہے گی، جس دوران مختلف ٹیمیں ضلعی سطح کے اس کھیلوں کے مقابلے میں متعدد میچوں میں حصہ لیں گی۔