جموں سرینگر شاہراہ جزوی طور پر بحال، 3,886 امرناتھ یاتری جموں سے روانہ

سرینگر جموں شاہراہ کی جزوی بحالی کے بعد اتوار کی علی الصبح 3886امرناتھ یاتریوں پر مشتمل 25واں جھتا جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے گھپا کی یاترا کیلئے روانہ ہوا۔ مسلسل بارشوں کے باعث شاہراہ گزشتہ دو روز سے مختلف مقامات پر بند رہی تھی، جس کے نتیجے میں جموں سے یاترا بھی ایک روز کے لیے معطل کر دی گئی تھی۔

حکام کے مطابق یاتریوں کا قافلہ رات 2 بجکر 52 منٹ پر بھگوتی نگر بیس کیمپ سے گاندربل ضلع میں واقع بالتل بیس کیمپ کیلئے روانہ ہوا۔ یاتریوں کو 177 گاڑیوں کے قافلے میں سخت حفاظتی انتظامات کے تحت روانہ کیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ 3 جولائی کو یاترا شروع ہونے کے بعد اب تک 4.50 لاکھ سے زائد یاتری کشمیر ہمالیہ میں سطح سمندر سے تقریباً 3,880 میٹر بلند مقدس امرناتھ غار میں حاضری دے کر درشن کر چکے ہیں۔ رواں سال کی 57 روزہ امرناتھ یاترا 28 اگست کو اختتام پذیر ہوگی۔

Share This Article
تعمیل ارشاد جموں و کشمیر کا ایک معتبر اردو روزنامہ ہے جو دہائیوں سے غیر جانب دار اور مصدقہ خبریں فراہم کر رہا ہے۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے