مرکزی وزیر داخلہ کا بھارت بند کے دوران تشدد پر پارلیمنٹ میں بیان
نئی دہلی.3اپریل.مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ملک کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر لوک سبھا میں منگلوار کو اپنا بیان دیا ۔انہوں نے بھارت بند کے دوران ملک میں پھوٹ پڑے تشدد اور اس دوران ہوئی اموات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔
راج ناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں اپنے بیان میں کہا کہ ملک کے کچھ حصوص میں گزشتہ روز تشدد اور آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے ۔ان کا کہناتھا کہ بھارت بند کے دوران ملک میں پھوٹ پڑے تشدد کے دوران 8افراد کی موت ہوئی جن میں مدیہ پردیش (ایم پی ) میں 6،اتر پردیش(یو پی ) میں ایک اور راجھستان میں ایک کی موت ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ یہ اموات پولیس اور مظاہرین کے درمیان ہوئی پُرتشددجھڑ پوں کے دوران ہوئیں ۔

انہوں نے کہا کہ تشدد کے دوران اموات پر میں دُکھ اور افسوس کا اظہار کررہاں ہوں ۔انہوں نے تشدد کے دوران مرنے والے افراد کے اہلخانہ کے ساتھ بھی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔راج ناتھ سنگھ نے کہا ’میں اعتراف کررہا ہوں کہ لوگوں میں کافی غم وغصہ پایا جارہا ہے ،یہ غم وغصہ کی لہر سپریم کورٹ آف انڈیا کے فیصلے کے بعد سامنے آیا ،میں ہائوس کو بتانا چاہتوں کہ حکومت ِ ہند اس کیس کی پارٹی نہیں تھی ‘،لوگ سڑکوں پر نکل آئے ‘۔
انہوں نے کہا کہ میں اس ہائوس کے ذریعے لوگوں کو یہ یقین دہانی کررہاہوں میری حکومت میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں آئی ہے ،تاہم اقتدار میں آنے کے بعد ایس سی ؍ایس ٹی سے متعلق قانون پر جائزہ لینے کے بعد ہم نے یہ فیصلہ کیا ہم اس قانون کو مزید مضبوط بنائیں گے ۔
مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہماری حکومت ایس سی ؍ایس ٹی طبقے کے مفادات کا تحفظ فراہم کرنے کیلئے وعدہ بند ہے جبکہ اس حوالے سے تمام ریاستوں کو ایڈوائزی (مشاورتی) جاری کی گئی ہے ۔تاکہ امن وقانون میں رخنہ نہ پڑے اور ملک کے شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم ہو ۔ان کا کہناتھا کہ مرکزی حکومت تمام ریاستوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ1995میں یہ قانون اُس وقت مرکزی حکومت نے منظور کیا ہے جبکہ اس قانون میں ترمیم کرکے مزید نئی شقیں ڈال دی گئیں ۔انہوں نے کہا ’میں ہائوس کے ذریعے ملک کے تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ امن وامان برقرار رکھیں جبکہ میں سیا سی جماعتوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ امن وہم آہنگی کو برقرار رکھنے کیلئے حکومت کو اپنا تعائون دیں ۔
Comments are closed.