پولیس سربراہ نے شہر خاص کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ
رپورٹ : معراج بٹ
جموں کشمیر پولیس سربراہ نلین پربھات نے سرینگر کے شہر خاص کا دورہ کرکے مجموعی سیکورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور مختلف حساس مقامات پر تعینات پولیس و سیکورٹی اہلکاروں کی تعیناتی اور آپریشنل تیاریوں کا معائنہ کیا۔
ڈی جی پی کے ہمراہ انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وی کے بردی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل سینٹرل کشمیر اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سرینگر سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی موجود تھے۔
دورے کے دوران پولیس کے اعلیٰ حکام نے شہر خاص کے مختلف حساس علاقوں میں سیکورٹی بندوبست کا جائزہ لیا، زمینی صورتحال کا معائنہ کیا اور تعینات اہلکاروں کو چوکس رہنے اور مو¿ثر نگرانی برقرار رکھنے کی ہدایات دیں۔ڈی جی پی نلین پربھات نے خاص طور پر خواجہ بہاو¿الدین نقشبند صاحب ؒکے مزار کے اطراف تعینات سیکورٹی اہلکاروں کی نفری کا معائنہ کیا۔
Comments are closed.