وائٹ نائٹ کور کے فوجی کمانڈر کا دورہ راجوری ، سیکورٹی صورتحال کا لیا جائزہ
فوج کے وائٹ نائٹ کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹنٹ جنرل پی کے مشرا نے راجوری کا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔
فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیفٹنٹ جنرل مشرا کو آپریشنل تیاریوں، نگرانی کے جدید نظام، صلاحیتوں میں اضافے، درست ہدف کو نشانہ بنانے والی صلاحیتوں اور مستقبل کی جنگی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
دورے کے دوران کور کمانڈر نے تعینات فوجیوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت، مستقل چوکسی اور آپریشنل کارکردگی کو سراہا۔
انہوں نے تمام افسران اور جوانوں کی امن و امان برقرار رکھنے اور خطے میں محفوظ و مستحکم ماحول کے قیام کیلئے مسلسل خدمات کی تعریف کی۔وائٹ نائٹ کور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں لکھا ” لیفٹنٹ جنرل پی کے مشرا نے موجودہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فوج کی تیاریوں کا بھی معائنہ کیا“۔
Comments are closed.