امرناتھ یاترا : 9153یاتریوں پر مشتمل 11واں قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ
خراب موسمی صورتحال کے باوجود سالانہ امرناتھ یاترا جاری ہے۔ حکام کے مطابق امرناتھ یاترا کے سلسلے میں اتوار کی صبح گیارہواں قافلہ سخت اور کثیر سطحی حفاظتی انتظامات کے درمیان بھگوتی نگر یاتری نواس، جموں سے کشمیر کے لیے روانہ ہوا۔
حکام کے مطابق اس قافلے میں 9153یاتری شامل تھے جو 359 گاڑیوں کے ذریعے بالتال اور پہلگام کے بیس کیمپوں کی جانب روانہ ہوئے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 3429یاتری 149 گاڑیوں میں مختصر بالتال راستے سے روانہ ہوئے جبکہ 5794یاتری 210 گاڑیوں میں روایتی پہلگام راستے سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے۔حکام نے بتایا کہ اس قافلے میں 6522مرد، 2253خواتین، 18 بچے، 267 سادھو، 112 سادھویاں اور ایک سادھو بچہ شامل تھا۔ اتوار کے اس قافلے میں کوئی بھی غیر ملکی یا خواجہ سرا یاتری شامل نہیں تھا۔
یاتریوں کی حفاظت کیلئے جموں و کشمیر پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے سخت حفاظتی حصار قائم کیا گیا تھا۔ بالتال اور پہلگام جانے والے دونوں قافلوں کے ساتھ علیحدہ علیحدہ سیکورٹی اسکواڈ تعینات کیے گئے تاکہ جموںسرینگر شاہراہ پر یاتریوں کی محفوظ نقل و حرکت یقینی بنائی جا سکے۔حکام کے مطابق بالتال جانے والا قافلہ صبح کے وقت بانہال پہنچ گیا
Comments are closed.