امید ہے ’56انچ سینے ‘ کا ٹھوس منصو بہ ہوگا: راہل
نئی دہلی،27مارچ : کانگریس صدر راہل گاندھی نے ڈوکلام سے سبق لینے کی چین کی ہدایت پر آ ج وزیراعظم نریندر مودی کا نام لئے بغیر انہیں نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انہیں یقین ہے کہ 56انچ کے سینے کا چین سے نپٹنے کا ٹھوس منصوبہ ہوگا۔
مسٹر گاندھی نے پچھلے ہفتہ ٹوئٹر پر پوچھے گئے اپنے سوالات پر عوام کی رائے جاننے کے بعد آج کہاکہ چین کا کہنا ہے کہ ہندستان کو ڈوکلام سے سبق لینا چاہئے۔
پچھلے ہفتہ اس پر میں نے ایک ٹوئٹ پول کرایا تھا جس سے ہزاروں لوگوں نے حصہ لیا
(یو این آئی)
Comments are closed.