عالمی تھیٹر ڈے کے سلسلے میں اکیڈیمی کی طرف سے نادرہ ظہیر ببر کا ڈرامہ پیش کیا گیا
سرینگر،۷۲ مارچ : عالمی تھیٹر ڈے کے سلسلے میں جموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لینگویجزکے اہتمام اور ڈائریکٹوریٹ آف ٹوراِزم کشمیر کے اشتراک سے نامور تھےٹرڈایریکٹر اور قلمکار نادرہ ظہیر ببر کا ڈرامہ ” سلام 1950کے نام“ پیش کیا گیا۔ ٹیگورہال میں منعقدہ اس تقریب میں تھیٹر شایقین کی بھاری تعدا موجود تھی اور دو گھنٹے تک جاری رہنے والے اس ڈرامہ کو کافی سراہا گیا۔اپنی استقبالیہ تقریر میں سیکرےٹری اکیڈیمی ڈاکٹر عزیز حاجنی نے تھیٹر کی اہمےت اور افادےت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ کلچرل اکیڈیمی مقامی طور تھیٹر کے فن کو فروغ دینے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔ اور آج ورلڈ تھیٹر ڈے کے سلسلے میں نادرہ ظہیر ببر کی ہداےت میں یہ ڈرامہ پیش کرنا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔نادرہ ظہیر ببر نے اس موقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اُن کا ایک دیرینہ خواب تھا کہ وہ ٹیگور ہال کے سٹیج پہ اپنی فنکاری کا مظاہرہ کرے اور آج ورلڈ تھیٹر ڈے پر اُن کا یہ خواب شرمندئہ تعبیر ہورہا ہے۔ٹیگور ہال میں موجود تھیٹر شایقین نے اکیڈیمی کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے اکیڈیمی کو مبارکباد پیش کی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض اکیڈیمی کے چیف ایڈےٹر محمد اشرف ٹاک نے انجام دئے۔
Comments are closed.