پتھراﺅ کیلئے مشہور جموں کشمیر اب رانجی چمپئن کے طور پر معروف/ بی جے پی صدر

بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر نتن نبین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکز کی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف "زیرو ٹالرنس” کی پالیسی اپنائی ہے، جس کے نتیجے میں جموں و کشمیر سمیت ملک بھر میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایک وقت میں پتھراو کے واقعات کے لیے مشہور رہنے والا جموں و کشمیر آج رنجی ٹرافی چیمپئن کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔

نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نتن نبین نے مرکز میں این ڈی اے حکومت کے 12 سال مکمل ہونے کے موقع پر حکومت کی کارکردگی کا جائزہ پیش کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر سڑک و شاہراہ نتن گڈکری، وزیر ریلوے اشونی ویشنو، وزیر تجارت پیوش گوئل اور وزیر صحت جے پی نڈا بھی موجود تھے۔

نتن نبین نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کی پالیسی کو یکسر تبدیل کیا ہے اور آج دنیا بھی اس مو قف کو تسلیم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں نوجوانوں کی سوچ اور ترجیحات میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور وہ اب ترقی، تعلیم، کھیل اور روزگار کے مواقع سے جڑ رہے ہیں۔

Comments are closed.