لیفٹنٹ گورنر نے مُبارک منڈی ہیر ٹیج کمپلیکس کا دورہ کیا

لیفٹنٹ گورنر منوج سِنہا نے آج مُبارک منڈی ہیرٹیج کمپلیکس کا دورہ کیا اور کمپلیکس کے تحفظ اور ترقی سے متعلق جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اِس موقعہ پر ممبر قانون ساز اسمبلی جموں ایسٹ یودھویر سیٹھی، چیف سیکرٹری اَتل ڈولو، پرنسپل سیکرٹری کلچر برج موہن شرما،صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار ،آئی جی پی جموں بھیم سین توتی، کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن ڈاکٹر دیونش یادو، ضلع ترقیاتی کمشنر جموں راکیش منہاس، ایس ایس پی جموں جوگندر سنگھ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹرمبارک منڈی جموں ہیرٹیج سوسائٹی(ایم ایم جے ایچ ایس) دیپکا شرما اور دیگر متعلقہ اَفسران موجود تھے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے مُبارک منڈی ہیرٹیج کمپلیکس سے متصل تاریخی گدادھر جی مندر کی متاثرہ دیوار اور سلیب کی بحالی کے جاری کاموں کا معائینہ کیا۔ اُنہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ کام کے معیار کو یقینی بناتے ہوئے بحالی کے عمل کو تیز کریں۔
کمشنرجموں میونسپل کارپوریشن نے لیفٹیننٹ گورنر کو مُبارک منڈی ہیرٹیج کمپلیکس میں ریمپ پر مبنی کثیر منزلہ کار پارکنگ سہولیت کی تعمیر کی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔

بعد میں لیفٹیننٹ گورنر نے نو قائم شدہ لائبریری و کیفے ٹیریا کا دورہ کیا۔اِس موقعہ پرایگزیکٹیو ڈائریکٹر ایم ایم جے ایچ ایس نے مُبارک منڈی جموں ہیرٹیج کمپلیکس کی بحالی، تحفظ اور تزئین و آرائش سے متعلق باقی ماندہ کاموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔
منصوبوں میں دربار ہال کا تحفظ، راجا رام سنگھ محل کا تحفظ، راجا امر سنگھ محل کا تحفظ، ڈوگرہ آرٹ میوزیم کا تحفظ اور دیگر اہم کام شامل ہیں جن کی تکمیل آئندہ چند ماہ کے دوران متوقع ہے۔

Comments are closed.