آپریشن شیروالی: لیفٹنٹ جنرل پی کے مشرا نے سیکورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا

وائٹ نائٹ کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے منگل کے روز جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے مانجکوٹ علاقے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وہاں جاری سیکیورٹی مہم ‘آپریشن شیروالی’ کی پیشرفت اور زمینی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (X) پر جاری ایک پوسٹ میں وائٹ نائٹ کور نے بتایا کہ جنرل آفیسر کمانڈنگ نے سی آئی ایف (رومیو) کے جی او سی کے ہمراہ آپریشن شیروالی کی پیشرفت اور زمینی سطح پر آپریشنل صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ‘گمبھیر مغلان’ کے عمومی علاقے کا دورہ کیا۔پوسٹ میں مزید کہا گیا "اس اہم دورے کے دوران کمانڈر کو آپریشنل ڈیزائن، جاری کارروائیوں اور سیکیورٹی کو برقرار رکھنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس کے ساتھ ہی، دشوار گزار اور چیلنجنگ پہاڑی علاقوں میں تعینات جوانوں کی مدد کے لیے موجود لاجسٹکس (رسد) کے نظام کا بھی جائزہ لیا گیا۔”

جی او سی لیفٹیننٹ جنرل پی کے مشرا نے آپریشنل اہداف کے حصول کے لیے تمام رینکس کے جوانوں اور افسران کے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور کارروائیوں کے درست نفاذ کی بھرپور ستائش کی۔پوسٹ کے مطابق، فوجیوں کا بلند حوصلہ، غیر متزلزل توجہ اور پختہ عزم اس پوری مہم کو کامیابی کے ساتھ آگے بڑھا رہا ہے ۔ وائٹ نائٹ کور اپنے مشن کے لیے پوری طرح تیار ہے اور علاقے میں مستقل آپریشنل عمدگی کے ذریعے امن، امان اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے ۔

Comments are closed.