نگین جھیل میں جواں سالہ لڑکا ڈوب کر لقمہ اجل
سرینگر کے نگین کلب علاقے کے قریب نگین جھیل میں نہانے کے دوران ایک جواں سالہ لڑکا ڈوب کر لقمہ اجل بن گیا
حکام نے بتایا کہ ایس ڈی آر ایف نگین اور دیگر پر مشتمل ایک ریسکیو ٹیم نے واقعے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ لڑکے کو پانی سے نکال کر ایس ڈی ایچ حضرتبل منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
نوجوان کی شناخت نزیل شکیل بٹ ولد شکیل احمد بٹ ساکنہ نوہٹہ سرینگر کے بطور ہوئی ہے
دریں اثنا، واقعے کا نوٹس لے لیا گیا ہے
Comments are closed.