لیفٹنٹ گورنر نے جاری نشہ مکت جموں کشمیر ابھیان کی پیش رفت کا جائزہ لیا

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے جموں و کشمیر پولیس اور یو ٹی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کام کرنے والے نشہ دہشت گردی کے ماحولیاتی نظام کے خلاف کریک ڈاو¿ن کو مزید تیز کریں۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے لوک بھون سری نگر میں سینئر حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں چیف سیکرٹری اتل ڈولو ، پولیس سربراہ نلین پربھات ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری شیلیندر کمار، ایڈیشنل چیف سکریٹری، پبلک ورکس (آر اینڈ بی) محکمہ، محکمہ داخلہ کے پرنسپل سیکرٹری، ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی

اس دوران لیفٹنٹ گورنر نے جاری نشا مکت جموں کشمیر ابھیان کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور ایک مضبوط انسداد منشیات میکانزم کی ضرورت پر زور دیا۔

Comments are closed.