لیفٹنٹ گورنر نے پانتھ چوک میں امرناتھ شرائن بورڈ یاتری نواس کا کیا دورہ

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے سرینگر کے پانتھ چوک میں امرناتھ جی شرائن بورڈ یاتری نواس میں جاری تعمیراتی کاموں اور یاتری سہولیات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران لیفٹنٹ گورنر نے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی اور انہیں ہدایت دی کہ وہ پیش رفت میں تیزی لائیں اور امرناتھ یاترا کے آغاز سے قبل زیر التوا کاموں کی تکمیل کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے بابا برفانی کیلئے مخصوص ساو¿نڈ اینڈ لائٹ شو کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔

لیفٹنٹ گورنر کے ساتھ ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، سی ای او، ایس اے ایس بی؛ مکیش گرگ، ممبر، امرناتھ جی شرائن بورڈ؛ راجیو پانڈے، ڈی آئی شمالی کشمیر ، ڈاکٹر جی وی سندیپ چکرورتی، ایس ایس پی سرینگر اور اکشے لابروضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر بھی موجود تھے ۔

Comments are closed.