نیٹ ۔ یو جی کا امتحان اب 21 جون کو ہوگا

نئی دہلی، 15 مئی

میڈیکل کالجوں میں انڈرگریجویٹ سطح پر داخلے کے لیے ہونے والا امتحان نیٹ۔یو جی اب 21 جون کو منعقد ہوگا۔

قومی ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے 3 مئی کو ہونے والا نیٹ امتحان پیپر لیک ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیا تھا۔ این ٹی اے نے جمعہ کو اعلان کیا کہ اب یہ امتحان ملک بھر میں 21 جون کو دوبارہ لیا جائے گا۔

3 مئی کو منعقدہ امتحان میں 22 لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی تھی۔

این ٹی اے پہلے ہی واضح کر چکا ہے کہ دوبارہ ہونے والے امتحان کے لیے امیدواروں کو نئے سرے سے رجسٹریشن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی اضافی فیس ادا کرنی پڑے گی۔

ایجنسی نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر دھیان نہ دیں اور صرف این ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب معلومات پر ہی اعتماد کریں۔

Comments are closed.