منشیات سے پاک جموں و کشمیر مہم : لیفٹنٹ گورنر بارہمولہ میں پد یاترا میں شامل
مجید شیری
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا بارہمولہ میں منشیات سے پاک جموں کشمیر مہم میں شامل ہوئے، شہریوں کے ساتھ مشغول ہوئے اور ایک پد یاترا میں حصہ لیا۔
اس دوران لیفٹنٹ گورنر نے اگلے 69 دنوں کے لیے مہم کے تحت دو اختراعی ستونوں کے آغاز کا بھی اعلان کیا جس میں منشیات کے خلاف کمیونٹی امیونائزیشن پروگرام اور فیملی فورٹریس انیشیٹو شامل ہے ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جس طرح ہم نے طبقے کو بیکٹیریا یا وائرس کے خلاف ویکسین کرنا سکھایا ہے، اسی طرح ہم مذہبی رہنماو¿ں اور سماجی گروپوں کے ساتھ مل کر منشیات کے خلاف 5سے 10ہائی رسک ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کمیونٹی امیونائزیشن اقدام بنائیں گے۔
انہوں نے کہا ” میں اسکولوں، مساجد، مندروں، گوردواروں، اور این جی اوز سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ بیداری کے ذریعے اس اقدام کو تقویت دینے کے لیے ہفتہ وار ایک گھنٹہ وقف کریں۔
Comments are closed.