حکومت سیاحت کو فروغ دینے کیلئے وادی میں تین گالف کورسز استعمال کرے گی/ وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اتوار کے روز کہا کہ ان کی حکومت وادی کے تین گولف کورسز کو مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کھیل اور سیاحت کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرے گی۔

عمر عبداللہ نے سرینگر میں رائل اسپرنگس گالف کورس میں کہا”اگر ہم ملک میں خوبصورت گولف کورسز کی فہرست بناتے ہیں، تو کشمیر کے تین گولف کورس سری نگر، پہلگام اور گلمرگ آسانی سے بن جائیں گے۔ ہم ان گولف کورسز کو سیاحت کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ “
وزیر اعلیٰ ایک گالف ٹورنامنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد صحافیوں سے بات کر رہے تھے جس میں ملک بھر سے 100 گالفرز حصہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے 60 نوجوان گولفرز کو اکٹھا کرنے اور ان کے لیے پہلگام میں ایک ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا منصوبہ ہے۔

Comments are closed.