آپریشن سندور : ملک کی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت کیلئے ہمار ا عزم / منوج سنہا

لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ آپریشن سندور اس بات کا اعلان تھا کہ ہندوستان کی بہادر مسلح افواج کسی بھی قیمت پر ملک کی خودمختاری اور سالمیت کی حفاظت کریں گی۔

سنہا نے آپریشن سندور کی پہلی برسی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا، جو گزشتہ سال اپریل میں پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔

سنہا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا ” آپریشن سندور ایک اعلان ہے جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ ہماری بہادر مسلح افواج کسی بھی قیمت پر ملک کی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ ہندوستان کے پختہ عزم کا ثبوت ہے اور ہم دہشت گردی کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور دہشت گردی سے پاک جموں و کشمیر کو محفوظ بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ “

Comments are closed.