اوڑی میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بند ، بارہمولہ سیکٹر میں ٹریفک معطل
شمالی ضلع بارہمولہ کے اوڑی سیکٹر میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بند کردی گئی
حکام نے بتایا کہ اوڑی بارہمولہ سڑک کے ساتھ ہونی والی لینڈ سلائیڈ نگ نے کیریج وے پر ملبہ کی بڑی مقدار کو نیچے لایا، جس سے کئی گاڑیاں دونوں طرف پھنس گئیں اور ٹریفک کی روانی میں خلل پڑا۔
انہوںنے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت روک دی گئی ہے جبکہ کئی مقامات پر ٹریفک جام کے مناظر بھی دیکھنے کو ملے ۔
حکام نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور سڑکوں کی دیکھ بھال کرنے والی ایجنسیوں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ کلیئرنس آپریشن شروع کرنے اور ٹریفک کی نقل و حرکت کو جلد از جلد بحال کرنے کے لیے مشینری کو متحرک کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.