پلوامہ کے کمسن بچے کی نعش پانچ روز بعد نالہ رمبی آرہ سے برآمد

پلوامہ کے چار سالہ بچے کی لاش، جو شوپیان ضلع میں ایک ندی میں پھسل کر لاپتہ ہو گیا تھا، جمعہ کو ہیر پورہ علاقے میں نالہ رمبی آرہ سےسے برآمد ہوئی

حکام نے بتایا کہ بچے کی شناخت پلوامہ کے ٹکن گاؤں کے محمد حنظلہ کے طور پر ہوئی ہے، 27 اپریل کو دبجان پل کے قریب حادثاتی طور پر تیز بہنے والی ندی میں گر گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تیز دھارے نابالغ کو فوراً بہا کر لے گئے۔

عہدیدار نے بتایا کہ پانچ دن کی تلاشی مہم کے بعد آج صبح نالہ رمبی آرہ میں ایک نشیبی مقام سے لاش کو برآمد کیا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ فوج، جموں و کشمیر پولیس اور ریاستی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی ٹیموں نے واقعہ کے فوراً بعد بچاؤ آپریشن شروع کیا تھا۔

Comments are closed.