نشہ مُکت جموں کشمیر مہم ہماری مشترکہ جنگ ،مل کر اس جنگ میں کامیابی حاصل کرنی ہوگی/ لیفٹنٹ گورنر

جموں/27اپریل
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے پیر کے روز کہا ،” منشیات کے خلاف جنگ میں اتحاد ہمارا ڈھال اور عزم ہمارا ہتھیارہوگا۔ آئیے ہم ایک ایسے جموںوکشمیر کی تشکیل کا عہد کریں جہاں نوجوان آزادانہ اپنی تقدیر سنواریں، کنبے محفوظ اور متحد رہیں، معاشرے مضبوطی سے پھلیں پھولیں اور اُمنگیں نئے سرے سے روشن ہوں۔ ہم اَپنے نوجوانوں اور اَپنے مستقبل کے لئے اٹل کھڑے ہیں۔“

اُنہوں نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خلاف جنگ تمام تر اختلافات سے بالاتر ہو کر اتحاد کا تقاضا کرتی ہے۔ جموںوکشمیر کے شہری ہونے کے ناطے ہمیں اَپنے نوجوانوں کی حفاظت، کنبوںکی مضبوطی اور خوشحالی کو محفوظ بنانے کے لئے اَپنے مشترکہ فرض کے پابند ہونے کا عہد کرنا چاہیے۔

لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے اودھمپور میں ’نشہ مکت جموں و کشمیر ابھیان ‘کے تحت منعقدہ پدیاترا میں ہزاروں شہریوں کے ساتھ شرکت کی ۔اُنہوں نے اِس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’نشہ مُکت جموںوکشمیر ابھیان‘ منشیات کے خلاف ہماری مشترکہ جنگ ہے اور ہمیں مل کر اس جنگ میں کامیابی حاصل کرنی ہوگی۔

اُنہوں نے کہا ،”جموں کشمیر اَب منشیات کا ناسور کو مسترد کرنے کے لئے نئی قوت کے ساتھ اُبھررہا ہے جو ہمارے معاشرے کو خراب اور کھوکھلا کر رہا ہے۔ ہم اَپنے نوجوانوں کو اس کی گرفت سے بچانے کا عہد کرتے ہیں۔ میں لوگوں کو یقین دِلاتا ہوں کہ ہماری سرزمین کی روح کو دبایا نہیں جائے گا۔ یہ معاشرے کو بیدار کرنے، منشیات کے ناسور کے خلاف متحد ہو کر لڑنے اور جدوجہد او رکامیابی کا وقت ہے۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کوئی ایک اتھارٹی تنہا اس منشیا ت کے ناسورکے خلاف جنگ نہیں لڑ سکتی بلکہ اس کا جذبہ ہر دِل میں بیدار ہونا چاہیے۔
اُنہوں نے کہا،”اودھمپور کے ہر گاو¿ں، بستی اور شہر کو مزاحمت کا قلعہ بننا چاہیے اور ہر گھر کو چوکس مورچے کے طور پر کھڑا ہونا چاہیے۔ میں ہر شہری سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اِس مقصد کے لئے ایک سپاہی بن کر آگے آئے۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ معاشرے کے ہر طبقے کو ’نشہ مُکت جموں و کشمیر ابھیان‘ کے جذبے کو اَپنانا چاہیے تاکہ تاریخ یہ درج کرے کہ 27 اپریل کو اودھمپور میں اُمید، اِتحاد اور عزم کی شمع روشن ہوئی۔

Comments are closed.