پہلگام حملہ : لوگوں کو کھونے کا غم اور درد اب بھی ہر ہندوستانی کے دل میں / امیت شاہ
وزیر داخلہ امیت شاہ نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دہشت گردی اور اسے پناہ دینے والوں کے خلاف اپنی صفر برداشت کی پالیسی جاری رکھے گا۔
ایکس پر پوسٹ کردہ ایک پیغام میں، وزیر داخلہ امیت شاہ نے لکھا ”ہمارے لوگوں کو کھونے کا غم اور درد اب بھی ہر ہندوستانی کے دل میں ہے“۔
انہوں نے مزید لکھا ” دہشت گردی انسانیت کا سب سے بڑا دشمن ہے، جس کے خلاف لڑنے اور شکست دینے کے لیے ہمیں متحد ہونا چاہیے۔ ہندوستان دہشت گردی اور اسے پناہ دینے والوں کے خلاف اپنی زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رکھے گا۔ “
Comments are closed.