بارہمولہ میں مرمت کے کام کے دوران پی ڈی ڈی ملازم کرنٹ لگنے سے ازجاں
شمالی ضلع بارہمولہ کے بنر علاقے میں مرمت کے کام کے دوران محکمہ پی ڈی ڈی کا ملازم بجلی کرنٹ لگنے سے از جا ں ہو گیا ۔
حکام نے بتایا کہ مرنے والے کی شناخت عبدالخالق شیخ ولد محمد سلطان شیخ ساکنہ بنر کے طور پر کی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب شیخ بحالی کے کام کے دوران بجلی کی ترسیلی لائن سے رابطے میں آیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔
انہیں فوری طور پر گورئمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
Comments are closed.