مشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت : کھٹوعہ کے علاقوں میں سیکورٹی فورسز کا تلاشی آپریشن شروع

سیکورٹی فورسز نے مشتبہ دہشت گردوں کی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد ضلع کٹھوعہ کے راج باغ اور رام کوٹ کے کئی سرحدی علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سوموار کی صبح دو مسلح افراد کی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع ملی جن کے پاس بھاری بیگ بھی تھے۔

انہوں نے بتایا کہ فوج اور سی آر پی ایف کی مدد سے پولیس نے اطلاع ملنے کے فوراً بعد تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی، جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی، لیکن مشتبہ دہشت گردوں کا کوئی سراغ نہیں ۔ خیال رہے کہ پچھلے سال مارچ میں، صوفین کے جنگل میں ایک مسلح تصادم میں چار پولیس اہلکار اور پاکستان میں مقیم جیش محمد تنظیم کے دو دہشت گرد مارے گئے تھے۔

اس علاقے کو دہشت گرد بین الاقوامی سرحد سے چھپنے کے بعد اندرونی علاقوں کی طرف جانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔حکام نے بتایا کہ مقامی پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ نے سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر دوپہر کٹھوعہ کے رام کوٹ سیکٹر میں پنجتیرتھی، بھینی نالہ، بڑوٹا، اگلیدھر اور ملحقہ علاقوں میں تلاشی مہم شروع کی۔

Comments are closed.