سانبہ میں دو مشتبہ افراد کی نقل و حرکت دیکھنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع
سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک گاو¿ں میں دو افراد کی مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع کے بعد ایک بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی
عہدیداروں نے بتایا کہ پولیس، فوج اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا مشترکہ تلاشی آپریشن پانگڈور، سڈکو جنگل اور آس پاس کے علاقوں بشمول بسنتر نالہ میں جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جانوروں کے فارم کے ایک نگراں نے سنیچروار کی شام پانگڈور میں دو نامعلوم افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع دی، جس سے پولیس اور فوج نے فوری ردعمل کا اظہار کیا۔
تاہم، مشتبہ افراد کا سراغ نہیں لگایا جا سکا، حکام نے کہا، مقامی پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ کی ایک پارٹی نے انہیں کو صبح کے قریب سڈکو جنگل کی طرف بڑھتے ہوئے دیکھا اور انہیں چیلنج کیا لیکن وہ فرار ہو گئے۔
اسی مناسبت سے پولیس اور فوج کی کمک جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور جنگل کے علاقے کو گھیرے میں لے کر ایک مکمل تلاشی آپریشن شروع کر دیا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھا۔
Comments are closed.