امرناتھ یاترا 3 جولائی سے ،رجسٹریشن 15 اپریل سے شروع ہوگی/ لیفٹنٹ گورنر
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے اعلان کیا کہ امرناتھ جی یاترا اس سال 3 جولائی 2026 کو شروع ہوگی اور 28 اگست 2026 کو رکھشا بندھن پر اختتام پذیر ہوگی، جو کل 57 دنوں پر محیط ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھگوان شیو کے آشیرواد حاصل کرنے کے لیے پرتھم پوجا 29 جون 2026 کو جیشتھ پورنیما کو ہوگی۔
جموں کے لوک بھون میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ یاترا کے لیے پیشگی رجسٹریشن 15 اپریل 2026 کو آف لائن اور آن لائن دونوں طریقوں سے شروع ہوگی۔
انہوں نے کہا ” رجسٹریشن کی سہولت جموں کشمیر بینک، پنجاب نیشنل بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، اور یس بینک کی ملک بھر میں 554 شاخوں پر دستیاب ہوگی۔ “
Comments are closed.