ارینہ سیکٹر میں پاکستانی غبارہ بر آمد ہونے کے بعد تلاشی آپریشن شروع

جموں کے ارینہ سیکٹر میں مشکوک پاکستانی غبارہ بر آمد ہونے کے بعد تلاشی آپریشن بڑے پیمانے پر شروع کردیا گیا ہے

حکام نے بتایا کہ ارینہ سیکٹر میں گرور نالہ کے قریب سرداری پلے گراو¿نڈ سے مشتبہ پاکستانی غبارہ برآمد ہوا۔

عہدیداروں نے بتایا کہ یہ غبارہ، جس کا رنگ سبز اور سفید تھا ارینہ سیکٹر میں بارڈر پولیس پوسٹ سائی کے دائرہ اختیار میں ملا

انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر بارڈر پولس چوکی سائی کی ایک ٹیم فوراً موقع پر پہنچی اور اس چیز کو محفوظ کیا

حکام نے مزید کہا کہ غبارے کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور اس وقت مزید ضروری کارروائی کے لیے بارڈر پولیس پوسٹ سائی میں پڑا ہے۔

Comments are closed.