حیدر پورہ سرینگر میں آگ سے جامعہ اشرف العلوم کو نقصان ،دو شہری اور فائر سروس اہلکار زخمی

حیدر پورہ سرینگر کے جامعہ اشرف العلوم میں آگ کی واردات میں دو شہری اور ایک فائر سروس اہلکار زخمی ہو گیا

ایک اہلکار نے بتایا کہ فائر ٹینڈررس کو فوری طور پر موقع پر پہنچایا گیا اور آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ آگ پر اب قابو پا لیا گیا ہے۔

آپریشن کے دوران آگ بجھانے کے دوران ایک فائر مین زخمی ہوگیا جب کہ واقعے میں دو شہری بھی زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے منتقل کردیا گیا۔ ان کی حالت کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Comments are closed.