جموں کشمیر میں منشیات کے خلاف متحدہ لڑائی سب کیلئے اجتماعی فرض / منوج سنہا
جموں و کشمیر میں منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت کے خلاف متحد اور مستقل لڑائی لڑنے کی سخت کال جاری کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے انتباہ دیا کہ نوجوانوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے اور معاشرے کے تمام طبقات سے اجتماعی کارروائی پر زور دیا تاکہ ان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جا سکے۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک نازک موڑ پر ہے اور نوجوانوں کو منشیات کی طرف دھکیلنے کے لیے ایک بڑی سازش سے خبردار کیا ہے۔
منوج سنہا نے کہا ”جموں و کشمیر ایک نازک موڑ پر ہے، کسی سازش کے تحت نوجوانوں کو منشیات اور ان کے مستقبل کو تباہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے“۔جا
ری کوششوں کا تذکرہ کرتے ہوئے، انہوں نے کہا” سال 2020میں جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں نشا مکتا بھارت ابھیان شروع کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے جموں و کشمیر کو منشیات سے پاک کرنے کی مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں“۔
Comments are closed.