بس اسٹینڈ کپواڑہ میں آگ کی واردات ،تین بسیں مکمل طور پر خاکستر، تین کو جزوی نقصان
بس اسٹینڈ کپواڑہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو اسٹینڈ میں ایک بس میں اچانک آ گ نمودار ہوئی ۔
نمائندے نے عین شاہدین کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ آگ ایک بس میں نمودار ہوئی جس کے بعد مقامی لوگوں نے موقعہ پر پہنچ کر محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کو مطلع کیا اور انہوں نے آگ بجھانے کیلئے کارورائی شروع کردی ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آگ بجھا لیا گیا تب تک تین بسیں مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئیں، جبکہ تین کو جزوی نقصان پہنچا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات کو ضلع فائر کنٹرول روم کپوارہ کو آگ لگنے کی اطلاع دی گئی کہ کپواڑہ مین بس اسٹینڈ پر ایک زبردست آگ لگ گئی۔انہوں نے کہا کہ پہنچنے پر، فائر عملے نے دیکھا کہ 6 بسیں مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں ہیں۔
بیان کے مطابق آگ بجھانے کی کارروائیاں فوری طور پر شروع کی گئیں اور کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر کامیابی سے قابو پالیا گیا۔اس واقعے میں کل سات بسوں کو نقصان پہنچا۔جن میں سے تین بسوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ تین بسوں کو جزوی نقصان پہنچا اور ایک بس گرمی اور دھوئیں سے متاثر ہوئی۔
Comments are closed.