عالمی یوم صحت : لیفٹنٹ گورنر نے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر عملے کی تعریف کی
جموں و کشمیر کے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے عالمی یوم صحت کے موقع پر لوگوں کو اپنی مبارکباد پیش کی اور صحت کی دیکھ بھال اور فرنٹ لائن کارکنوں کے تعاون کی تعریف کی۔
ایک پیغام میں منو ج سنہا نے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر اہلکاروں کیلئے ان کی انتھک خدمات اور لگن کے لیے گہری تعریف کا اظہار کیا۔ لیفٹنٹ گورنر نے کہا، ”وہ ہمدردی اور عزم کے ساتھ ملک کو صحت مند رکھنے کے لیے کام کرتے ہیں“۔
انہوں نے مزید دعا کی کہ سب کو شاندار صحت نصیب ہو۔
Comments are closed.