وزیراعلیٰ کی جانب سے گاندربل جھڑپ کی مجسٹریل انکوائری کی حمایت
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے گاندربل جھڑپ کی مجسٹریل انکوائری کا حکم دے کر صحیح کام کیا کی بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ حقائق جلد سامنے آئیں اور خاندان کو انصاف ملے۔
جموں کے کنونشن سنٹر میں بحالی امداد اسکیم (آر اے ایس) کے تحت سرکاری ملازمت کے آرڈرس کی تقسیم کے سلسلے میں ایک سرکاری تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے گاندربل جھڑپ کی مجسٹریل انکوائری کی حمایت کی۔
عدالتی تحقیقات کے خواہاں نیشنل کانفرنس کے قانون سازوں کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا ”جوڈیشل انکوائری میں بہت وقت لگتا ہے، تحقیقات کے لیے بیٹھنا یا ریٹائرڈ جج تک پہنچنا مشکل ہے۔ ہم صرف یہ چاہتے ہیں کہ حقائق جلد سامنے آئیں اور خاندان کو انصاف ملے“۔اس دوران وزیر اعلیٰ نے مغربی ایشیا کے تنازعہ سے متعلق ایک اور سوال کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے استعمال کی گئی زبان پر اعتراض کیا۔
Comments are closed.