3اور 4اپریل کو تیز ہوائیوں کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان
وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات نے 10اپریل تک وادی کشمیر میں خراب موسمی صورتحال کے چلتے بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ہوائیں جموںکشمیر میں پھر سے اثر اندوز ہو رہی ہے جس کے چلتے 03اپریل کی شام سے موسم پھر تبدیل ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ ا س دوران برف باری، گرج چمک اور تیز ہواو¿ں کے امکانات ہیں۔ ہلکی بارش یا برفباری کا ایک مختصر وقفہ متوقع ہے۔موسمیاتی مرکز سرینگر نے کہا کہ جموں و کشمیر میں 10 اپریل تک موسم کے خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جس میں بارش، برف باری، گرج چمک اور تیز ہواو¿ں کے امکانات ہیں۔
ہلکی بارش یا برفباری کا ایک مختصر وقفہ متوقع ہے۔انہوں نے کہا کہ 3اور 4اپریل کو کئی مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور برف باری، گرج چمک اور ژالہ باری ہو سکتی ہے جبکہ 5اور 6اپریل کو الگ تھلگ مقامات پر ہلکی بارش کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود آسمان کی پیش گوئی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 7 سے 9 اپریل تک کئی مقامات پر بارش اور برف باری حکام نے ممکنہ گرج چمک، تیز ہواو¿ں اور تیز سیلاب سے لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے ایڈوائزری جاری کی ہے ۔ انہوں نے کسانوں کو آپریشن معطل کرنے کا مشورہ دیا ہے اور مسافروں کو اس کے مطابق منصوبہ بندی کرنے کی تاکید کی گئی ہے
Comments are closed.