عید الفطر : لیفٹنٹ گورنر کی عوام کو مبارک باد
لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کل منائی جارہی عید الفطر کے موقع پر لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں لیفٹنٹ گورنر نے کہا ”عید الفطر کے پرمسرت موقع پر میں سب کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں“۔
انہوں نے کہا ” عیدالفطر کا تہوار، جو کہ رمضان کے مقدس مہینے کے بابرکت اختتام کی نشاندہی کرتا ہے، ایک گہری روحانی اور سماجی اہمیت کا موقع ہے۔ مقدس تہوار قربانی کے عظیم جذبے اور بانٹنے کی خوشی کو مجسم کرتا ہے۔ اس مبارک دن پر، آئیے ہم غریبوں اور ضرورت مندوں کی زندگیوں کو بلند کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کا عہد کریں“۔
عید سب کے لیے امن، خوشحالی اور خوشیوں کا آغاز ہو۔
Comments are closed.